Home Articles Strike is our Gain or loss? By Hashim Qureshi

Strike is our Gain or loss? By Hashim Qureshi

1688
0
SHARE

ہڑتال ہمارے فایدے میں یا نقصان میں؟

”سب سے بڑی بات کہ ہندوستان کو کوئی اثر اس لئے نہیں پڑتا کیونکہ وادی میں کوئی ایسی انڈسٹری نہیں ہے جس سے ہندوستان کا کام رکتا اور انکے اقتصادیات پر نقصان پڑ سکتا ہو۔ جبکہ زندگی کی ہر ضرورت ہندوستان سے ریاست میں پہنچ جاتی ہے۔، مثلاََ سوئی سے لیکر انڈے تک ، مٹی کے تیل سے لیکر گیس تک اور آلو سے لیکر گوشت تک دھاگے سے لیکر کپڑ ے تک ہندوستان سے ریاست میں پہنچ جاتی ہے اب ہم ہڑتال کریں یا نہ کریں ہمیں یہ تمام چیزیں خرید نی ہی ہیں البتہ ہڑتال سے سیاحت متاثر ہوئی۔ تعلیمی ادارے بند ہو جاتے ہیں۔ لوگوں کی اقتصادیات تباہ ہو جاتی ہے کام کاج ٹھپ ہو جاتا ہے یہاںچھوٹے کار خانوں کا
دیو الیہ نکل جاتا ہے۔ اور ہڑتال ہو یا نہ ہو ہم ریاست سے باہر سالانہ 1700 کروڑ کا گوشت اور 900 کروڑ کا چکن لاتے ہیں

۔ جبکہ تمام عمارتی سامان ہندوستان سے لاتے ہیں اور جو سنگباز پھتر بازی سے گاڑیاں توڑ تے ہیں انکے شیشے اور دوسرے پُرزے ہندوستان کے کار خانوں سے ہی آتے ہیں اس طرح سے بھی ہمارا ہی نقصان ، یعنی لیڈر شپ ہڑتال کرا کے کشمیری عوام کو ۔ غریب کو کھائی میں گرانا چاہتی ہے؟ پھر ہم سیول نا فرمانی کا تجزیہ کرتے ہیں کہ کیا یہاں کے لوگ اور یہاں کی لیڈر شپ سیول نا فرمانی پر یقین رکھتے ہیں ؟

سیول نا فر مانی کی مثالیں ہم مہاتما گاندھی ، لو تھر کنگ اور نیلسن منڈیلا کے دئے جاتے ہیں سیول نافرمانی کا مقصد ہے مکمل پر امن جد و جہد یعنی کہ

ہر تشدد سے پاک جیسے کہ تمام ا ٓبادی کا اپنے گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر بیٹھنا ۔ تمام اُن چیزوں کا بائیکاٹ کرنا جو ہم ہندوستان سے لا تے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ ہم 1700 کروڑ کا گوشت منگوا نا چھوڑ دیں؟۔ یا ہم اپنے محلوں کے لئے ا ٓسایشی سامان منگوانا چھوڑ دیں گے ؟کیا ہم شادیوں میں 20/20 کوئنٹل گوشت پکانا چھوڑ دینگے۔؟ کیا ہم مو بائیل بل ، بجلی بل، اور دوسرے ذرایعہ آمدنی جو ہندوستان کے خزانے میں جاتے ہیں دینا چھوڑ دینگے۔ ؟ اور کیا ہم بحثیت قوم اسکے نتائج برداشت کر سکتے ہیں۔ ؟ سیول نا فرمانی میں بندوق یا دوسرے گولہ بارود کی کوئی گنجایش نہیں ہے یہاں تک کہ پٹاخہ بازی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کیونکہ دنیا بندوق کو دہشت گردی کا نام دے چکی ہے“

میرے ایک آرٹیکل سے اقتسابات !

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here